Home نیوز پاکستان دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں،آرمی چیف

دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں،آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑے گی دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔

پشاور میں گرینڈ جرگہ سے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا پاکستان ، ریاست مدینہ کے بعد کلمے پر بننے والی دوسری ریاست ہے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتی۔

انھوں نے کہا افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتی۔کسی گروہ یا جتھے کے بجائے ریاستی سطح پر مذاکرات ہونگے۔

سپہ سالار کا معاشی و سماجی ترقی کیلئے قبائلیوں کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا بھی اظہار، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج اور سیکورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کی عوام ایک ہیں،ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے،آئین میں حاکمیت صرف اللہ کی ہے، خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں؟جنہوں نے اس دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا ہے انکو جواب دینا پڑے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغان مہاجرین اگر پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں تو یہاں کے قوانین پر عملدرآمد بھی کرنا ہوگا۔کسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جاۓ گی، اگر مذکرات ہوۓ تو وہ صرف پاکستان اور عبوری حکومت کے مابین ہوں گے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، معاشی ترقی کیلئے ترقیاتی منصوبوں میں قبائلیوں کی شرکت یقینی بنائیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ۔حکومت کی منظوری کے بعد قبائل کے انضمام کے مسائل کے حل کیلئے ایک سیکریٹریٹ قاُئم کیا جائے گا، تقریب میں قبائلی مشران نے بھی ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

مومنہ اقبال کی شہرت سے جڑا افسوسناک واقعہ، بہن رمشا اقبال کا انکشاف

والد کے انتقال سے متعلق جذباتی انکشاف لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال...

آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگِ میل عبور کر لیا

ڈیجیٹل حج نظام میں اہم پیش رفت اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور...

صدرِ مملکت نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے

اوگرا آرڈیننس 2002ء میں اہم ترامیم کراچی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری...

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...