Home نیوز پاکستان اٹک جیل عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے 2 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

اٹک جیل عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے 2 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

Share
Share

راولپنڈی: اٹک جیل عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 2 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ سٹی اٹک میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ افضال احمد وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر 556 میں سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق وکلاء شیر افضل خان اور عمیر خان نیازی نے ہیڈ وارنٹ ابرار خان کی یونیفارم بھی پھاڑ ڈالی، دونوں وکلاء جیل لاک اَپ ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔

جیل پکٹ پر جیل لاک ہونے کا وکلاء کو بتایا گیا جس پر وکلاء مشتعل ہوئے اور جیل عملے سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔

Share
Related Articles

شہریار منور اور ماہین صدیقی کی محبت کیسے پروان چڑھی ؟

کراچی:اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی...

شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے نئے دخائر دریافت

اسلام آباد:تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبرآگئی،شمالی وزیرستان میں تیل...

پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں پر استقبالیہ

نیویارک: پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر...

وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی فی...