Home نیوز پاکستان پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023ء سینیٹ سے منظور

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023ء سینیٹ سے منظور

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023ئسینیٹ سے منظور، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس کی جانب سے یہ بل پیش کروں گی، مشاورت کے بعد مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن کو اس بل میں شامل کیا گیا، وزیراعظم نے اس ترمیم کی فوری منظوری دی۔ انھوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بل کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل پیش کیا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ طویل مشاورت کے بعد مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن کو اس بل میں شامل کیا گیا، چیئرمین پیمرا کے یکطرفہ اختیار کو اتھارٹی میں تقسیم کیا، کونسل آف اتھارٹی کو اختیار اور اس میں اپیل کا حق دیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پڑھے اور سمجھے بغیر اس بل کے خلاف پروپیگنڈا کر کے ورکرز کے حقوق صلب کرنے کی کوشش کی گئی۔یوسف رضا گیلانی نے بل پر مزید مشاورت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا اس بل میں جلد بازی نہ کی جائے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تمام شراکت دار اس بل میں شامل ہیں،ہمیں اظہار رائے کا احترام ہے،بل کو رد نہیں ہونا چاہئے۔ ایوان بالا نے پیمرا ترمیمی بل منظور کر لیا، جبکہ تحریک انصاف نے واکٹ کیا اس دوران سینیٹرز رضا ربانی اور طاہر بزنجو بھی ایوان سے باہر چلے گئے۔

یادرہے کہ 2 روز قبل کو مریم اورنگزیب نے یہ بل واپس لینے کا اعلان کر دیا تھا۔

Share
Related Articles

قومی اسمبلی سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا...

تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان...

بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے...

ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے...