Home نیوز پاکستان ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

Share
Share

اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔پاک آرمی موجودہ اور آنے والے دنوں کے چیلنجز کا ادراک رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیرکا جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینکس کی لائیو فائرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپنری اور کریو کارکردگی کو سراہا۔پاک آرمی موجودہ اور آنے والے دنوں کے چیلنجز کا ادراک رکھتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی کسی بھی قسم کے مخالفین کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ہرقسم کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے پیشہ ورانہ جنگی صلاحیتوں کو سراہا،سٹرائیک کور کی صلاحیتوں اور جزبہ کی آرمی چیف نے تعریف کی۔

اس موقع پر جدید جنگی آلات بھی ڈسپلے کئے گئے تھے ٹلہ فائرنگ رینج پہنچنے پر کمانڈر منگلہ کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

Share
Related Articles

توشہ خانہ ٹو کیس، بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی...

چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت...

الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری...

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...