Home سیاست فیس بک متنازع پوسٹ ،طلبی کے باوجود وکیل خواجہ حارث ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے

فیس بک متنازع پوسٹ ،طلبی کے باوجود وکیل خواجہ حارث ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے

Share
Share

راولپنڈی: سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک متنازع پوسٹ کی تفتیش میں طلبی کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل خواجہ حارث ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل جج ہمایوں دلاور کی فیس بک متنازع پوسٹوں کے حوالے سے تفتیش کررہا ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا سے 8 گھنٹے طویل تفتیش کی گئی۔

ایف آئی اے نے گزشتہ شب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا تاہم وہ آج تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر وکیل خواجہ حارث کو بیان ریکارڈ کرنے لیے آج دن دوبجے کے لیے طلب کررکھا تھا لیکن دفتری اوقات کار ختم ہونے تک خواجہ حارث انکوائری میں پیش نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو فیس بک کی متنازع پوسٹوں کی انکوائری دو ہفتوں میں مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...