Home نیوز پاکستان نگران وزیراعظم تقرر ،مشاورت کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی آج پھر ملاقات ہوگی

نگران وزیراعظم تقرر ،مشاورت کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی آج پھر ملاقات ہوگی

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیراعظم کے تقرر پر مشاورت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی آج پھر ملاقات ہوگی ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آئین ہمیں تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کر لیں گے۔

گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہوئی، ملاقات ایک سے دو روز مزید چلنے کا امکان ہے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پیش تین ناموں میں شامل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے ملاقات کی، دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئین ہمیں تین دن کی رعایت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے معاملہ حل کر لیں گے۔

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی لیکن اب تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا، ایک اور ملاقات کا فیصلہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی جس پر صدر عارف علوی نے بھی دستخط کر دیئے تھے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...