کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر دستخط کر دیئے جس کے بعد سندھ اسمبلی تحلیل ہو گئی۔
گورنر کامران خان ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کی ایڈوائس پر دستخط آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت کیے،۔
15 ویں سندھ اسمبلی مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل تحلیل کی گئی، سندھ اسمبلی ارکان نے 13 اگست 2018ء کو حلف لیا تھا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسمبلی کی تحلیل کی سمری خود لے کر گورنر ہاؤس گئے تھے۔