Home سیاست صدر صاحب کے خط کا ابھی پتا چلا پتا نہیں انہیں کیا جلدی ہے،وزیراعظم

صدر صاحب کے خط کا ابھی پتا چلا پتا نہیں انہیں کیا جلدی ہے،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر صاحب کے خط کا ابھی پتا چلاہے پتا نہیں انہیں کیا جلدی ہے ابھی 12اگست کل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں نگران وزیراعظم کی تقرری کے لئے آٹھ دن کا وقت ہے صدر کو انتظار کرنا چاہئے تھا۔صدر صاحب آئین کی کتاب پڑھ لیں۔آئین میں آٹھ دن کا وقت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کل تک ہو جائے گا۔ اتحادی جماعتوں سے اج مشاورت ہے۔تین دن میں فیصلہ نہ ہوا تو پارلیمانی کمیٹی تین میں فیصلہ کرے گی۔پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن معاملہ دیکھے گا۔

انہوں نے کہا ہہ سولہ ماہ انتہائی مشکل تھے ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کہا گیا سںب ڈاکو چور ہیں ایسے کلچر کو فروغ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت محنت کی۔پی ٹی آئی نے اپنے دور میں مہنگائی لاقانونیت معیشت کی بدحالی اور ناکام خارجہ پالیسی تحفہ میں دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا اور افراتفری کی صورتحال ہوتی،وزیراعظم چاہتا ہوں الیکشن بروقت ہوں۔سائفر کا بھانڈہ بیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے۔پیمرا ترمیمی بل منظور ہونے پر صحافیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...