کوئٹہ: گورنر بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے جس کے بعد بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج ارسال کی گئی تھی، گورنر بلوچستان نے آج ہی وزیراعلیٰ کی سمری منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردیے۔
گورنر کے دستخط کے ساتھ ہی بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی، بلوچستان کے وزرا، معاونین، مشیران سب اپنے عہدوں سے سبک دوش ہوگئے۔