Home نیوز پاکستان ایف بی آر نے پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف دے دیا

ایف بی آر نے پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف دے دیا

Share
Share

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا ریلیف،ریئل اسٹیٹ سیکٹر سےوابستہ افراد کو سیکشن 7 ای سے مستثنیٰ قرار دے دیا ۔ریئلٹرز نے ایف بی آر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے رییل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔

نئے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا، یہ ٹیکس پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے عائد کیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

اس بارے میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایسوسی ایشن کے نمائندے احسن ملک کا کہنا ہے کہ فیصلے کا اطلاق اٹک سے رحیم یار خان تک پنجاب کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں پر ہوگا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...