Home نیوز پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے کی فنڈی کمیشن طلبی کے حکم سے 18 ستمبر تک توسیع

ثاقب نثار کے بیٹے کی فنڈی کمیشن طلبی کے حکم سے 18 ستمبر تک توسیع

Share
Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی پارلیمانی کمیٹی طلبی سے روکنے کے حکم میں 18 ستمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع اور وزیر اعظم آفس کو دو ہفتے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی اڈیو لیک معاملے پر طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل اسلام آباد میں موجود نہیں اس لئے کچھ وقت دیا جائے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ اس معاملے کو سیریس لیں اور جواب جمع کرائیں ، اگر آپ جواب نہیں دیتے تو میں متعلقہ سیکریٹریز کو طلب کر لوں گا ، سرولنس کرنی ہے یا نہیں ؟ کو ڈیٹا آئے گا اس کا اسٹیٹس کیا ہو گا ؟ یہ آپ نے بتانا ہے ، آپ کے تو وزیراعظم ہاوٴس سے ڈیٹا ریلیز ہو گیا ۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع اور وزیر اعظم آفس کو دو ہفتے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو متعلقہ سیکریٹریز اور انٹیلی جنس ایجنسیز اور ٹیلی کام کمپنیوں سے بھی جواب اور بیان حلفی طلب کیا جائے گا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔ قومی اسمبلی کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے نجم الثاقب کو طلب کیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...