Home سیاست جماعت اسلامی کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

Share
Share

لاہور: جماعت اسلامی نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔سراج الحق نے کہا قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا نگران حکومت نے ماضی کی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کر دی، پٹرولیم قیمتوں میں 20 روپے لٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا عوام کی حالت پر رحم کیا جائے، نگران حکومت لوگوں کو ریلیف دے۔

سراج الحق نے کہا قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...