Home نیوز پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے قانونی ٹیم آج اٹک جیل جائے گی

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے قانونی ٹیم آج اٹک جیل جائے گی

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف سے ملنے آج قانونی ٹیم اٹک جیل جائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی سے آج وکلاء کی ملاقات لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کے فیصلے سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے ایک وکیل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی ہے، عدالت کی جانب سے ایک وکیل کو ملاقات کی اجازت دینے پر نعیم پنجوتھا اٹک جیل جائیں گے۔

پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے مختلف وکلاء سے ملاقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے آج وکلاء کی ملاقات لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کے فیصلے سے مشروط ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پی ٹی آئی کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...