Home سیاست مریم نواز اور احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

مریم نواز اور احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز اور نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ 2 رکنی بنچ 25 اگست کو نیب کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 22 اگست کو مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔

ادھر سپریم کورٹ میں سابق چیئرمین ایل ڈی اے اور نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

نیب نے احد چیمہ پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام عائد کیا ہے جس میں ضمانت منسوخی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 25 اگست کو نیب کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...