Home نیوز پاکستان کیمبرج کے طلبہ کے لئے خوشخبری، کیمبرج کے امتحانات دوبارہ اکتوبر میں لینے کا فیصلہ

کیمبرج کے طلبہ کے لئے خوشخبری، کیمبرج کے امتحانات دوبارہ اکتوبر میں لینے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: کیمبرج کے طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ۔ کیمبرج کے امتحانات دوبارہ اکتوبر میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران کمیبرج کی طرف سے دوبارہ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں کیمبرج کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف، آئی بی سی سی کے چیئرمین سمیت متعلقہ سکولز کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

اداروں کے سربراہان نے اے لیول امتحانات بارے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ بعض طلبا 10، 11 اور 12 مئی 2023ء کو امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے کچھ مضامین کے امتحانات میں شرکت نہ کرسکے تھے۔

دوبارہ امتحانات کے انعقاد کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی، برٹش کونسل لاجسٹکس کی کم لاگت کا منصوبہ فراہم کرے گی، انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی، وزرات کی جانب سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سے اس معاملے پر میٹنگز بھی کی جائیں گی۔

سکول کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی درخواستیں کیمبرج کو جمع کرائی جائیں گی اور سکول ایسی درخواستوں کے اخراجات کا 80 فیصد برداشت اور 20 فیصد اخراجات والدین برداشت کریں گے، دوبارہ تشخیص کے نتیجے میں گریڈز تبدیل ہونے کی صورت میں پوری فیس واپس کی جائے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں بسنت 2027: پتنگ بازی کیلئے سخت قواعد و ضوابط کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے بسنت 2027 کے لیے پتنگ بازی سے متعلق...

سرداری نظام پر عدالت کا بڑا فیصلہ: اختیارات ختم!

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی...