Home کھیل ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،ارشد ندیم شرکت کیلئے ہنگری روانہ

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،ارشد ندیم شرکت کیلئے ہنگری روانہ

Share
Share

لاہور: پاکستان کے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہنگری روانہ ہوگئے۔قومی اتھلیٹ کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں، اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔

روانگی سے قبل ارشد ندیم نے لاہور میں آخری ٹریننگ سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی، وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں شاندار کم بیک کیلئے پر امید ہیں۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 25 اگست کو ہوگا جبکہ فائنل 27 اگست کو ہوگا۔

سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں، اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، فٹ ہونے کے بعد بھرپور ٹریننگ کی ہے ، ورلڈ ایتھلیٹکس میں نیرج چوپڑا کے ساتھ اچھا مقابلہ متوقع ہے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...