Home نیوز پاکستان صدرِمملکت کی ٹویٹ ہر لحاظ سے تشویشناک اور ناقابلِ تصوّر ہے،پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

صدرِمملکت کی ٹویٹ ہر لحاظ سے تشویشناک اور ناقابلِ تصوّر ہے،پی ٹی آئی کا اظہار تشویش

Share
Share

اسلام آباد:آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کے مسوّدوں پر دستخطوں کے معاملے پر صدرِمملکت کی ٹویٹ پرپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدرِمملکت کی ٹویٹ ہر لحاظ سے غیرمعمولی، تشویشناک اور ناقابلِ تصوّر ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صدرِمملکت کی ٹویٹ کے بعد پوری قوم میں بے چینی اور اضطراب کی سنگین لہر نے جنم لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدرِمملکت کی ٹویٹ نے ریاستی نظم میں اوپر سے لیکر نیچے تک پھیلے مہلک ترین انفیکشن کو قوم کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ صدرِمملکت کی ٹویٹ کے مندرجات کا ہر زاویے اور ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف نے واضح کیا کہ صدرِ مملکت کی ٹویٹ کے مفصل جائزے کے بعد اپنا ردعمل قوم کے سامنے رکھیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...