Home نیوز پاکستان نگران حکومت اچھل کود کے بجائے شفاف الیکشن کرائے، سراج الحق

نگران حکومت اچھل کود کے بجائے شفاف الیکشن کرائے، سراج الحق

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اچھل کود کے بجائے شفاف الیکشن کرائے۔الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی اور فوری انتخابات کا اعلان کرے۔

سراج الحق نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت نے مدت پوری کرلی، آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن ہونا چاہئیں، آرٹیکل 224 کی کچھ دفعات کا سہارا لیکر الیکشن کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی نے الیکشن کو ملتوی یا موخر کرنے کی سازش کی، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی اور فوری ا نتخابات کااعلان کرے، نگران حکومت اچھل کود کے بجائے شفاف الیکشن کرائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسائل کا حل عوام کے پاس ہے جو ووٹ سے اہل قیادت کا انتخاب کرے۔

انہوں نے کہا ہمارا خیال تھا نگران حکومت میں عوام کو کچھ ریلیف ملے گا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید 78 فیصد اضافہ ہوا، بجلی کی قیمت 72 فیصد بڑھ گئی، یوٹیلیٹی سٹورز پر چیزیں مہنگی کر دیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...