Home سیاست کار سرکار میں مداخلت سے متعلق مقدمہ میں ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور

کار سرکار میں مداخلت سے متعلق مقدمہ میں ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد: کار سرکار میں مداخلت سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی ،سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

ایمان مزاری اور علی وزیر کے خلاف کارِسرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد نے کی۔

دوران سماعت وکیل قیصر امام نے بتایا کہ ایمان مزاری سے تفتیش میں کچھ برآمد نہیں کیاگیا، کسی کو دھمکی دی نہ شیشے توڑے،مزید حراست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں، ایمان مزاری ایک خاتون ہیں، کھرا سچ بولنے کا مطلب نہیں کہ جیل میں رکھا جائے۔

پراسیکیورٹر عاطف الرحمن نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری نے ریاست کو گالیاں دیں، توڑپھوڑ ہوئی، ایمان مزاری کا کردار مقدمے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے۔

پراسیکیورٹر عاطف الرحمن نے علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم پولیس کے ساتھ تفتیش کے معاملے پر تعاون نہیں کر رہے،چند ثبوت برآمد بھی ہوئے ہیں،جبکہ علی وزیر کے وکیل عطا اللہ کنڈی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت 30 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کر لی جبکہ علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...