Pakistani soldiers cordon off a street leading to Christian colony following an attack by suicide bombers on the outskirts of Peshawar on September 2, 2016. Four suicide bombers who were trying to attack a Christian colony in Pakistan were killed early on September 2 during a gunfight with security forces outside the northwestern city of Peshawar, the army said. / AFP PHOTO / A MAJEED
Home نیوز پاکستان جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید، 4 دہشتگرد واصل جہنم

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید، 4 دہشتگرد واصل جہنم

Share
Share

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہوگئے، فورسز کی فائرنگ سے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی شہید ہوئے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...