Home سیاست صدر مملکت کی ٹویٹ سے قبل سیکریٹری وقار احمد سے مبینہ گفتگو منظرعام پر آگئی

صدر مملکت کی ٹویٹ سے قبل سیکریٹری وقار احمد سے مبینہ گفتگو منظرعام پر آگئی

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق ٹویٹ سے قبل سیکریٹری وقار احمد سے کی گئی مبینہ گفتگو سامنے آگئی۔

ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری سے گفتگو میں کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ بل کی منظوری میں آپ کا کوئی قصور نہیں لیکن مجھ پر پارٹی کا بہت زیادہ دباؤ ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری کی جانب سے صدر مملکت کو بھیجی گئی فائلیں واپس ہی نہیں آئیں جبکہ ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کودوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر بل کی منظوری سے متعلق تحفظات پر مبنی ٹویٹ کیا۔

ٹویٹ کے بعد ایوان صدر کے ’انٹرنل ونگ‘ نے دونوں قوانین شام پانچ بجے وزیراعظم آفس بھجوائے جبکہ اس سے قبل صدرمملکت نے اپنے چیمبر سے دونوں بل بند لفافے میں وزیراعظم آفس ارسال کیں۔

ادھر عہدے سے ہٹائے جانے والے سیکریٹری وقار احمد نے صدر مملکت کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے اپنی جبری سبکدوشی اور الزامات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خط میں وقار احمد نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے مجھے نہ ہدایات ملیں نہ فائلیں واپس آئیں لہذا بغیر کسی غلطی کے مجھے ایسی سزانہ دی جائے جومیں نے نہیں کی، ایسا کوئی کام نہیں کیا جوغلط یا غیر آئینی و قانونی ہو لہذا میری سبکدوشی کا حکم نامہ واپس لیا جائے۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...