Home Uncategorized فلم “غدر”کی کامیابی کے بعد مجھے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا گیا تھا،امیشا پٹیل

فلم “غدر”کی کامیابی کے بعد مجھے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا گیا تھا،امیشا پٹیل

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’غدر‘ کی کامیابی کے بعد فلم میکر سنجے لیلی بھنسالی نے ریٹائر ہونے کو کہا۔ان کا یہ کہنا میرے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ تھا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ امیشا پٹیل نے کہا کہ 2001 کی سپر ہٹ فلم ’ غدر‘ کی کامیابی کے بعد فلم میکر سنجے لیلی بھنسالی نے فلم دیکھنے کے بعد مجھے خط لکھا تھا جس میں انہوں نے مجھے ریٹائرمنٹ لینے کو کہا۔

امیشا پٹیل کے مطابق جب میں نے سنجے لیلی بھنسالی سے پوچھا کہ ریٹائرمنٹ کا کیوں کہا تو ان کا کہنا تھا کہ تم 2 فلموں میں غیر معمولی کامیابی اور وہ سب کچھ حاصل کرچکی ہو جو لوگ اپنے پورے کیرئیر میں حاصل نہیں کرپاتے۔ان کا یہ کہنا میرے لیے انتہائی خوشی کا لمحہ تھا۔
سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم ’ غدر 2‘ بھی باکس آفس پر ہٹ ہوگئی ہے۔ ’ غدر 2‘ کی کہانی بھی ’ غدر‘ کی طرح پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...