Home Uncategorized مکہ مکرمہ میں تیز بارش میں عمرہ زائرین کے طواف جاری رکھنے کے ایمان افروز مناظر

مکہ مکرمہ میں تیز بارش میں عمرہ زائرین کے طواف جاری رکھنے کے ایمان افروز مناظر

Share
Share

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث عمرہ زائرین کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے، حرم کے صحن میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔

سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں، بارش کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

طوفانی بارش کے دوران مکہ ٹاور کے اوپر بجلی چمکنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے مطاف ، نماز کے مقامات ، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...