Home سیاست پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق غلط فہمی پر الیکشن کمیشن کو بیان حلفی جمع کرانے کی یقین دہانی

پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق غلط فہمی پر الیکشن کمیشن کو بیان حلفی جمع کرانے کی یقین دہانی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے غلط فہمی پر الیکشن کمیشن کو بیان حلفی جمع کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، اس دوران علی ظفر نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات 10 جون 2022 کو 2019 کے پارٹی آئین کے مطابق ہو چکے۔

علی ظفرنے کہا کہ یکم اگست 2022 کو مزید آئینی ترامیم کی گئیں جس سے پہلے پارٹی الیکشن کرا دیے تھے، البتہ پارٹی چیف الیکشن کمشنر جمال انصاری کی زبانی بات میں غلط فہمی پیدا ہوئی۔

اس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ تین ماہ کیوں خاموش رہے، پی ٹی آئی وکلاء نے موقف اپنایا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کے آرڈر کاعلم نہیں تھا، جولائی میں اس آرڈر کا معلوم ہوا اور دو اگست کو نوٹس ملا، لہٰذا آج ہم بیان حلفی اور جواب جمع کرا دیں گے۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ غلط فہمی ہو تو چیزیں واپس ہوجاتی ہیں، بیان حلفی جمع کرا دیں۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی اگلی سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...