Home Uncategorized امریکہ نے 21 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا

امریکہ نے 21 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا

Share
Share

ہندوستانی طلبہ دنیا بھر میں بھارت کی سبکی کا باعث بننے لگے ۔امریکہ نے 21 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا۔

کاروائیاں اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو ائیرپورٹس پر کی گئیں۔ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے زیادہ کا تعلق آندھراپردیش اور تلنگانہ سے ہے۔امریکی امیگریشن حکام نے 21 بھارتی افراد پر پانچ سال کے لیے امریکہ داخلے پر پابندی بھی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد جعلی ویزوں اور یونیورسٹیوں کے ایڈمیشن لیٹر کی آڑ میں امریکہ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ڈی پورٹ کیے گئے افراد سے امیگریشن حکام کی طویل تفتیش، موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی جانچا گیا۔ بڑی تعداد میں جعلی ویزوں اور کاغذات کے پکڑے جانے پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید سبکی کا سامناہے۔

سال2018 میں امریکہ نے 129 اور 2019 میں کینیڈا نے 150 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔2019 میں امریکہ نے 130 بھارتی شہریوں کو جعلی ویزے کی وجہ سے گرفتار اور سزا سنائی تھی۔

ٹورنٹو سٹار کاکہناہے کہ 2022 اور 2023 میں کینیڈا نے 700 بھارتی طلبہ کو جعلی ایڈمیشن لیٹروں کی وجہ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...