Home کھیل دوسرا ون ڈے ،پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

دوسرا ون ڈے ،پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

Share
Share

ہمبنٹوٹا: پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کے منہ سے فتح چھین لی۔پاکستان نے سیریز میں 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔

301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی، اوپنر بلے باز امام الحق نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے 53 رنز بنائے۔

پاکستان نے 301رنز کا ایک گیند قبل نسیم شاہ کی شاندار بلے بازی کے باعث حاصل کیا، نسیم شاہ نے 5 گیندوں پر2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

فخر زمان نے 30 ، افتخار احمد نے 17اور سلمان علی آغا نے 14رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان 48رنزبنائے۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمن اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپننگ پارٹنر ابراہیم زاردان نے 80 رنز بنائے، محمد نبی 29، راشد خان 2، شاہد اللہ ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان ہشمت اللہ شہیدی 15 اور عبدالرحمن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2، نسیم شاہ اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

علاوہ ازیں ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے، 260 رنز کا ہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔

قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے،بابر اعظم کے مطابق آج قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلے ون ڈے کے ہیرو حارث رؤف رہے، انہوں نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...