Home Uncategorized شمالی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ دوسری مرتبہ بھی بھی ناکام ہوگئی

شمالی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ دوسری مرتبہ بھی بھی ناکام ہوگئی

Share
Share

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہو گئی ۔پرواز کے دوران ایمرجنسی بلاسٹنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لانچ ناکام ہوئی ہے ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل ایرو سپیس ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ( این اے ڈی اے ) نے جمعرات کو 3 بجکر 50 منٹ پر ریکنیسنس سیٹلائٹ مالی یونگ1 لانچ کیا ، تیسرے مرحلے کی پرواز کے دوران ایمرجنسی بلاسٹنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لانچ ناکام ہو گئی۔

شمالی کوریا نے اکتوبر میں لانچنگ کی تیسری کوشش کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ، تاہم ملبے کی تلاش جاری ہے ۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے سیٹلائٹ لانچ کرنے کی جمعرات اور اس سے قبل مئی میں کی گئی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا لاپرواہ اشتعال انگیزیوں پر وسائل ضائع کر رہا ہے جبکہ معاشی صورتحال کے لیے نچلے حکام کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے جو اس کے لوگوں کو بھوک اور موت کی طرف لے جا رہی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...