Home نیوز پاکستان پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری

پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری

Share
Share

اسلام آباد:سٹیٹ بینک نے پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کر دیا۔گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری سکے کا اجراء دونوں ممالک کے مضبوط روابط کی عکاسی کرتا ہے۔

اسلام آباد میں سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں گورنر سٹیٹ بینک، سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شرکت کی۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا یادگاری سکے کا اجراء دونوں ممالک کے مضبوط روابط کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تجارتی اور سماجی تعلقات ہیں، سیکرٹری خارجہ نے کہا سکے پر موجود پاکستان اور امریکہ کی قومی علامتیں دونوں ممالک کی جمہوری بنیادوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا یہ سکہ پاک امریکہ طویل مدتی تعلقات کی پائیداری کی علامت رہے گا۔

امریکی سفیر نے کہا یہ سکہ دونوں ممالک کے درمیان روشن مستقل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، یادگاری سکہ جاری کرنے پر اسٹیٹ بینک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا گرین الائنس جیسے اقدامات دنوں ممالک کو مشترکہ چینلجز سے نمٹنے میں مدد دیں گے۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...