Home سیاست نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

Share
Share

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست مسترد کرنے کا مختصر حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔

درخواست گزار ابراہیم ابڑو ایڈووکیٹ نے درخواست میں موٴقف اپنایا کہ جسٹس (ر) مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہوئے، انہیں ریٹائرڈ ہوئے 2 سال مکمل نہیں ہوئے، آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس (ر) مقبول باقر نگران وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔

دوران سماعت چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیئے کہ مقبول باقر سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہیں، وکیل احترام سے بات کریں۔

جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ درخواست گزار غلط قانون بتا رہے ہیں، وہ پاکستان سروسز رولز دیکھیں۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...