Home نیوز پاکستان احد چیمہ کے خلاف ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

احد چیمہ کے خلاف ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے احد چیمہ کے خلاف ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔سپریم کورٹ نے احد چیمہ کو 3 سال جیل میں رکھنے پر نیب پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 3 سال قید رکھنے کے بعد دوبارہ انویسٹی گیشن پر نیب کو معلوم ہوا کہ ریفرنس بنتا ہی نہیں تھا، نیب قانون کا مذموم مقاصد کے لیے استعمال بند ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ نیب کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے رحمی سے استعمال کیا گیا، نیب کو آلہ کار کے طور پر مخصوص افراد کے خلاف استعمال کیا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت سوچ رہی ہے کہ احد چیمہ کیس میں جرمانہ کس پر عائد کیا جائے؟ نہیں چاہتے کہ ریاست ہمیں جرمانہ ادا کرے، ریاست نے نیب پر اعتماد کیا تھا، وکلاء کو نیب کی طرف سے ایسے کیسز لینے پر احتجاج کرنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان ادارے مستحکم ہوں گے تو حکومت چلے گی، پاکستان اداروں میں استحکام لانا ہماری ذمہ داری ہے، نیب اپنی کارکردگی کو قانونی طور پر بہتر کرے۔

یادرہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اس معاملے سے متعلق سماعت کی تھی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...