Home Uncategorized حریم شاہ بھی نسیم شاہ کی فین ہوگئیں ،نمبر مانگ لیا

حریم شاہ بھی نسیم شاہ کی فین ہوگئیں ،نمبر مانگ لیا

Share
Share

لاہور: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے صارفین سے افغانستان کے خلاف آخری اوور میں اپنے بلے سے ٹیم کو ایک بار پھر کامیابی دلوانے والے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا۔

گزشتہ روز 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

آخری لمحات میں نسیم شاہ پھر سے مرد بحران ثابت ہوئے، انہوں نے ایک بار پھر وننگ شاٹ کھیلا، نسیم نے آخری اوور میں افغان باؤلر فضل الحق فاروقی کو چوکا مار کر افغانستان کے ہاتھوں سے فتح چھین لی۔

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ افغانستان کے خلاف وننگ شاٹ کھیلنے والے نسیم شاہ کی فین ہوگئیں، میچ ختم ہونے کے بعد حریم شاہ نے ایکس( ٹوئٹر) پر صارفین سے نسیم شاہ کا نمبر مانگ لیا۔

حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر نسیم شاہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا مجھے نسیم شاہ کا نمبر مل سکتا ہے؟ کچھ کام ہے ۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...