Home سیاست ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

Share
Share

لاہور: ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی کے موجودہ اور سابق رہنماوٴں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

ایف آئی آر میں حماد اظہر ، مسرت جمشید چیمہ ، قاسم سوری ، عمر سرفراز چیمہ کو نامزد ملزم قرار دیا گیا ہے۔ علی زیدی ، فواد چوہدری ، اعظم سواتی کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی ، ان تمام رہنماوٴں کو وضاحت کے لیے طلب کیا گیا مگر طلبی کے باوجود کوئی رہنما پیش ہوا اور نہ جواب جمع کرایا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا ، ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...