Home Uncategorized بھارت میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال ہے،مشعال ملک

بھارت میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال ہے،مشعال ملک

Share
Share

راولپنڈی: نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی بد ترین صورتحال ہے، وہاں ہونے والی انتہا پسندی کو ریاست کی سپورٹ حاصل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا کہ قیدیوں کوجیل میں ساری سہولیات دینی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خط میں بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا، ساڑھے چار سال ہو گئے یاسین ملک سے فون پر بھی بات نہیں کروائی گئی۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں 40 ہزار عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت میں انتہا پسندی کو ریاست کی طرف سے سپورٹ حاصل ہے، بھارت کے اندر مختلف علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، جیل میں قیدیوں کو ملنے والی سہولیات کو بہتر کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...