Home کھیل ہم دنیا کی نمبر ون ون ڈے ٹیم بن گئے،بابر اعظم

ہم دنیا کی نمبر ون ون ڈے ٹیم بن گئے،بابر اعظم

Share
Share

کولمبو:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کی نمبر ون ون ڈے ٹیم بن گئے ہیں جس کا کریڈٹ لڑکوں کو جاتا ہے ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ سے لاہور میں کیمپ کے دوران سب نے بہت محنت کی اور پھر سب نے اپنے آپ کو تیار کیا کیونکہ افغانستان کے سپن باؤلرز بہترین ہیں جن کو کھیلنا آسان نہیں ہے ۔

تیسرے میچ میں رضوان کے ساتھ پارٹنرشپ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بس اننگز کے آخر تک جانا چاہتے تھے اور اس کے لیے ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہے تھے ۔ ہم ایشیا ءکپ سے پہلے اپنی بینچ سٹرنتھ کو موقع دے کر مختلف کمبی نیشن کو بھی آزمانا چاہ رہے تھے ۔

سعود شکیل کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ وہ سپن باؤلرز کو اچھا کھیلتا ہے اس لیے ہم نے اسے ایشیا ءکپ میں بھی سکواڈ کا حصہ بنا یا ہے ۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...