Home کھیل ویرات کوہلی بھارت کے فٹ ترین کرکٹر نہ رہے،ٹیم کا ایک کھلاڑی آ گے نکل گیا

ویرات کوہلی بھارت کے فٹ ترین کرکٹر نہ رہے،ٹیم کا ایک کھلاڑی آ گے نکل گیا

Share
Share

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بھارت کے فٹ ترین کرکٹر نہ رہے، ان کی اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں شبمن گل کوہلی سے آگ نکل گئے، شبمن کا یویو ٹیسٹ میں اسکور 18.7 آیا ہے، جب کہ ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنا ریزلٹ 17.2 بتایا تھا۔

ایشیا کپ کی تیاری کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں بھارتی کرکٹرز کے یویو ٹیسٹ لیے گئے تھے جس میں شبمن گل کا سب سے بہتر ریزلٹ آیا ہے، اس ٹیسٹ میں کٹ آف لیول 16.5 سکور رکھا تھا۔

شبمن گل کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کا رزلٹ 16.5 سے 18 کے درمیان رہا، جسپریت بمراہ سمیت پانچ کرکٹرز کے یویو ٹیسٹ ابھی ہونا باقی ہیں، دیگر کرکٹرز نے ٹیسٹ پاس کر لیے ہیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...