Home Uncategorized امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کو 18 سال قید کی سزا سنادی گئی

امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کو 18 سال قید کی سزا سنادی گئی

Share
Share

نیویارک:امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود کو دہشتگردی کے الزام میں 18 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر نے کالعدم تنظیم کے لیے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کے لیے کام کر رہا تھا۔

محمد مسعود H1B ویزے پر امریکا آیا تھا۔ جنوری سے مارچ 2020 میں دہشتگرد تنظیم میں شمولیت اور اس کے لیے اردن جانے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔

محمد مسعود کو مارچ 2020 میں منی ایپلس ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ سال اگست میں پاکستانی ڈاکٹر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ دہشت گرد تنظیم کی معاونت کا ارادہ رکھتا تھا۔ امریکی ایف بی آئی کے جوائنٹ ٹیررسٹ ٹاسک فورس نے تحقیقات میں حصہ لیا تھا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...