Home نیوز پاکستان عالمی مارکیٹ میں سونے مہنگا ،پاکستان میں دام کم ہوگئے

عالمی مارکیٹ میں سونے مہنگا ،پاکستان میں دام کم ہوگئے

Share
Share

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے کیساتھ 1915 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بزاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی۔

ادھر چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2850 روپے اور فی دس گرام 2443.41 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...