Home سیاست چیف جسٹس کا ”گْڈ ٹو سی یو“ اور ”وشنگ یو گڈ لک“ کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا،شہباز شریف

چیف جسٹس کا ”گْڈ ٹو سی یو“ اور ”وشنگ یو گڈ لک“ کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا،شہباز شریف

Share
Share

اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی پر کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟

ایک بیان میں سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چیف جسٹس کا ”گْڈ ٹو سی یو“ اور ”وشنگ یو گڈ لک“ کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا، فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتا ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے، اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی سزا یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے، ?نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا،ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں۔

انہوں ں ے مزید کہا کہ خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے، چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ 9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف ہوگیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...