Home Uncategorized دلہن کی عمر 25 سال سے کم ہونے پر نقد انعام دینے کا اعلان

دلہن کی عمر 25 سال سے کم ہونے پر نقد انعام دینے کا اعلان

Share
Share

بیجنگ: چین نے دلہن کی عمر 25 سال سے کم ہونے پر نقد انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ نقد انعام کا اعلان نوجوانوں کو شادی کی جانب راغب کرنے اور پیدائش کی شرح کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں جلد شادی کا رجحان پیدا کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے نقد انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا، اگر دلہن کی عمر 25 سال سے کم ہوئی تو جوڑے کو ایک ہزار چینی یوآن انعام میں دیئے جائیں گے۔

چین میں نقد انعام کا اعلان نوجوانوں کو شادی کی جانب راغب کرنے اور پیدائش کی شرح کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چینی حکام کو 60 برسوں بعد پہلی مرتبہ آبادی کے کم ہونے پر تشویش ہو رہی ہے، جس کے بعد اْن کی جانب سے شرح پیدائش کو بڑھانے پر انعامات دینے اور بچوں کی فلاح وبہبود کی سہولیات کو بہتر کرنے کے پروگراموں کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔

چین میں مَردوں کی شادی کرنے کی عمر کی قانونی حد 22 برس جبکہ خواتین کی عمر کی قانونی حد 20 برس ہے تاہم چینی نوجوانوں میں شادی کرنے کا رحجان تیزی سے کم ہو رہا ہے جس کے باعث بچوں کی پیدائش کی شرح بھی کم ہو رہی ہے، اس وقت چین کا شمار کم ترین شرح پیدائش والے ممالک میں ہوتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...