Home نیوز پاکستان جانی خیل میں فوجی قافلے پر خود کش دھماکے میں نائب صوبیدار سمیت 9 جوان شہید

جانی خیل میں فوجی قافلے پر خود کش دھماکے میں نائب صوبیدار سمیت 9 جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی:31 اگست کو، ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے بنوں ضلع کے جنرل علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے سے نائب صوبیدار صنوبر سمیت سیکیورٹی فورسز کے 9 جوان شہید جب کہ 5 فوجی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست کو، ایک موٹرسائیکل پر سوار خودکش بمبار نے بنوں ضلع کے جنرل علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 9 سیکیورٹی فورسز کے جوآن شہید ہو گئے ۔جب کہ 5 فوجی زخمی ہوئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا جارہاہے۔

آئی ایس پی آرکا کہناہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...