Home کھیل ویرات کوہلی بھی پاکستانی باؤلنگ اٹیک کی تعریف کئے بناء نہ رہ سکے

ویرات کوہلی بھی پاکستانی باؤلنگ اٹیک کی تعریف کئے بناء نہ رہ سکے

Share
Share

لاہور: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بھی پاکستان ٹیم کے باؤلنگ اٹیک کی تعریف کر دی۔کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اصل طاقت اس کے باؤلرز ہیں جو کسی بھی موقع پر میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان کیخلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں کافی اچھا ٹیلنٹ ہے، وہ ایک کوالٹی ٹیم ہے۔

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سب سے مضبوط سٹرینتھ اس کی باؤلنگ ہے کیوں کہ پاکستان ٹیم میں ایسے بااثر اور باصلاحیت باؤلرز ہیں جو کسی بھی موقع پر اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل سکتے ہیں، پاکستانی بولرز کا سامنا کرنے کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔

ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ ون ڈے کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں، کیوں کہ ون ڈے کرکٹ کا چیلنج ان کا بہترین کھیل سامنے لاتا ہے، یہ فارمیٹ ایک بیٹر کا مکمل امتحان لیتا ہے۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...