Home نیوز پاکستان پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرےآرمی چیف

پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو،اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرےآرمی چیف

Share
Share

اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکرٹری جنرل سے مسئلہ جموں و کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد ہوا، اجلاس میں آرمی چیف عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

امن مشن کے تحفظ اور سکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی، اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین، اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام اور اسلام آباد میں سفارتی برادری کے ارکان نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا اور کہا کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے۔ اقوام متحدہ امن مشن کو اس قابل بنائے کہ وہ امن مشن پر مامور جوانوں کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مزید موثر ہو سکے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو، جہاں تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری جنوبی، مغربی اور وسطی ایشیا کی تمام ریاستوں کے لئے خوشحالی کا باعث بنے، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مسئلہ جموں و کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

انڈر سیکرٹری جنرل ڈیپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی اور عالمی امن کے لیے قابل قدر کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امن کوششوں کے لئے پاکستان کی 6 دہائیوں پر محیط دیرینہ وابستگی عالمی امن و سلامتی کے لئے پاکستان کے کردار کا واضح مظہر ہے۔

وزیر خارجہ نے قیام امن کے عظیم مقصد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 171 پاکستانیوں سمیت تمام بہادر جوانوں اور خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جلیل عباس جیلانی نے پوری دنیا میں امن کیلئے اپنی خدمات انجام دینے والے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...