Home نیوز پاکستان دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،آرمی چیف

دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،آرمی چیف

Share
Share

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ۔

وی او

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا بنوں کا دورہ کیا بنوں آمدپر آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور اُن کے عزم کو سراہا۔آرمی چیف نے بنوں دھماکے میں زخمی ہونے والے زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور ان سے صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔

آرمی چیف نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کویقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

بریتھ پاکستان کانفرنس: موسمیاتی تبدیلی انسانی بقا کیلئے سنگین خطرہ قرار، مشترکہ حکمت عملی پر زور

Islamabad: دو روزہ “بریتھ پاکستان کانفرنس” میں ماہرین، پالیسی سازوں اور مختلف...

ڈی جی آئی ایس پی آر: پاکستان نے معرکۂ حق میں بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی

Rawalpindi: Ahmed Sharif Chaudhry نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکۂ حق...

فرضی آمدن پر ٹیکس غیر آئینی قرار، وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7E کالعدم قرار دے دیا

Islamabad: Federal Constitutional Court Pakistan نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی متنازع شق...

گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

Gilgit: Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی تمام صوبوں،...