Home نیوز پاکستان بجلی کے زائد بلوں کے خلاف خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے

بجلی کے زائد بلوں کے خلاف خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے

Share
Share

راولپنڈی :بجلی کے زائد بلوں کے خلاف خواجہ سرا بھی میدان میں آگئے۔ راولپنڈی میں خواجہ سراؤں کا بجلی کے بلوں کے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے مری روڈ کو بلاک کرکے نعرے بازی جس سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔

راولپنڈی شی میل ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن الماس بوبی کی کال پر خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد آئیسکو آفس مریڑ چوک آفس کے باہر جمع ہوئی اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے،مظاہرین خواجہ سراؤں نے مری روڈ تک مارچ کیا اور مریڑ چوک کو بند کرکے سینے پیٹتے رہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کے زائد بلوں سے دیگر افراد کی طرح خواجہ سرا بھی متاثر ہوئے ہیں، حکومت فوری بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لے، خواجہ سرا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

Share
Related Articles

چارسدہ میں فائرنگ: جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق

Charsadda: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم...

این ڈی ایم اے کا الرٹ: آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر...

ڈیجیٹل میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل

اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل...

ایم وی توسکا کیس: امریکا نے ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے ضبط کیا گیا ایرانی مال بردار جہاز ایم وی...