Home نیوز پاکستان پی سی بی کی جانب سے ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس ری فنڈ ہونے سے متعلق پالیسی جاری

پی سی بی کی جانب سے ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس ری فنڈ ہونے سے متعلق پالیسی جاری

Share
Share

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس ری فنڈ ہونے سے متعلق پالیسی جاری کر دی۔ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس صرف اسی صورت میں ری فنڈ ہو سکیں گے جب میچ ٹاس سے پہلے ختم ہو جائے یا پھر میچ کا وینیو تبدیل ہو جائے۔

ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں آج دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت آپس میں ٹکرائیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے پہلے پاک بھارت میچ کے دوران پورے روز بارش کی پیشگوئی کی تھی تاہم اب نئی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران صرف ایک گھنٹہ بارش ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ٹکٹس ری فنڈ پالیسی کی وضاحت کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس صرف اسی صورت میں ری فنڈ ہو سکیں گے جب میچ ٹاس سے پہلے ختم ہو جائے یا پھر میچ کا وینیو تبدیل ہو جائے اور ٹکٹ ہولڈر کے لیے نئے وینیو پر میچ دیکھنے کے لیے پہنچنا مشکل ہو۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹکٹس ری فنڈ نہیں ہوں گے اگر ٹاس ہو جانے کے بعد میچ خراب موسم کی وجہ سے ختم کر دیا جائے یا موٴخر کر دیا جائے اور دوبارہ کھیلا جائے تاہم اگر میچ ری شیڈول ہو اور ٹکٹ ہولڈر کے لیے میچ دیکھنا ناممکن ہو تو اس صورت میں ٹکٹ ری فنڈ ہو جائے گا۔

ٹکٹس ری فنڈ کے لیے تمام درخواستیں پی سی بی کی ٹکٹنگ ویب سائٹ پر وصول کی جائیں گی، ری فنڈ درخواست موصول ہونے کے بعد 10 ورکنگ دنوں میں اس پر عمل ہو گا۔

ٹکٹس دوسروں کو فروخت کرنے یا تبدیل کرنے والے ری فنڈ کے حقدار نہیں ہوں گے، گراوٴنڈ سے نکالے گئے افراد بھی ٹکٹ ری فنڈ نہیں کرا سکیں گے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...