Home کھیل ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا

ایشیا کپ ، پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا

Share
Share

پالے کیلے:ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔

بارش شروع ہونے سے قبل بھارت نے 4.2 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل پالے کیلے سٹیڈیم میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبمن گل نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی نے باوٴلنگ کا آغاز کیا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ اچھا سکورکر کے پاکستان پر دباوٴ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں 3 فاسٹ باوٴلر اور تین سپنرز شامل ہیں۔

ادھر کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...