Home سیاست پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے پر ان کی اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے پر ان کی اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

Share
Share

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے پر ان کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں نگران حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی صدر کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا، ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ کو نظر بند کرنے سے روک دیا تھا۔

گزشتہ روز صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پرویز الہٰی کو کوئی اتھارٹی، کوئی ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی، کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...