Home Uncategorized نوبل ایوارڈز تقریب، روس، ایران اور بیلاروس کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

نوبل ایوارڈز تقریب، روس، ایران اور بیلاروس کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

Share
Share

سٹاک ہوم :نوبل فاؤنڈیشن نے نوبل ایوارڈز کی تقریب میں روس، ایران اور بیلاروس کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ایوارڈز تقریب میں روس، بیلاروس اور ایران کے سفیروں کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔تینوں ممالک کو مدعو کرنے کا فیصلہ سویڈن کے احتجاج پر تبدیل کیا گیا، نوبل فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز تینوں ملکوں کو مدعو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نوبل فاؤنڈیشن کے فیصلے پر سویڈش سیاسی جماعتوں نے تقریب کے بائیکاٹ کا کہا تھا۔

گزشتہ برس بھی تقریب میں روس اور بیلاروس کو یوکرین پر حملے کی وجہ سے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔نوبل ایوارڈز 2023 کی تقریب 10 دسمبر کو ہوگی۔

مختلف شعبوں میں نوبل انعام پانے والوں کے ناموں کا اعلان اکتوبر میں کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...