Home نیوز پاکستان ملازمین ہیلمٹ پہن کر کام کرنے پر مجبور

ملازمین ہیلمٹ پہن کر کام کرنے پر مجبور

Share
Share

تلنگانہ:بھارت کی ایک مخدوش عمارت میں قائم دفتر میں کام کرنے والے ملازمین کنکریٹ جھڑنے کی وجہ سے ہیلمٹ پہن کر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ عمارت ریاست تلنگانہ میں ہے جہاں ملازمین ہیلمٹ پہن کر کمپیوٹر پر کام کرتے ہیں کیونکہ چھت کا پلاسٹر جھڑنے کے باعث وہ خود کو کسی نقصان سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

ضلع جگتیال کے ڈویلپمنٹ آفس میں کام کرنیوالے ملازمین کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو موٹرسائیکل ہیلمٹ پہن کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ ڈویلپمنٹ آفس کو ضلع میں انٹرنیٹ فراہمی اور انفرااسٹرکچر تعمیر کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے لیکن اس کے اپنے ہی دفتر کی حالت ایسی ہے کہ ملازمین اپنے تحفظ کیلئے ہیلمٹ پہن کر کام کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک عہدیدار کے سر پر سیمنٹ کا سلیب آگرا تھا جس سے اس کا سر پھٹ گیا، اس دفتر میں پچھلے سال سے لیکیج ہے اور اب اس کی حالت نہایت مخدوش ہے۔

Share
Related Articles

چارسدہ میں فائرنگ: جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق

Charsadda: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم...

این ڈی ایم اے کا الرٹ: آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں میں بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر...

ڈیجیٹل میدان میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل

اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل صلاحیتوں کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل...

ایم وی توسکا کیس: امریکا نے ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان کے حوالے کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے ضبط کیا گیا ایرانی مال بردار جہاز ایم وی...