Home سیاست پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کو جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز سے متعلق خط

پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کو جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز سے متعلق خط

Share
Share

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کے انجماد کو روکنے کے فیصلے کو ختم کرنے کی درخواست کر دی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے ۔

سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کی تعمیر سمیت سندھ میں جاری عوامی فلاح و بہبود کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کو منجمد کردیا گیا ہے۔

بدترین لوڈشیڈنگ اور مہنگے بلوں کا سامنا کرتے عوام کیلئے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کے فنڈز کو منجمد کرنا تعجب انگیز ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں یہ بات طے ہوچکی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کے تحت نگران حکومت جاری ترقیاتی اسکیموں کو نہیں روک سکتی۔

خط میں مزید کہا ہے کہ ہہ ہمارے لئے غیرمتوقع ہے کہ بجائے نگران حکومت کے خود الیکشن کمیشن نے فلاح و بہبود کی اسکیموں کے فنڈز روک کر غیرآئینی قدم اٹھایا۔دوسری جنگ عظیم کے بعد جرمنی کی بحالی کے ماڈل کو سامنے رکھ کر سندھ میں سیلاب متاثرین کے لئے 20 لاکھ گھروں میں سے 50 ہزار محض تین مہینوں میں تعمیر کرلئے گئے۔

خط کے متن میں مزید کہا کہ ہمارے سماجی نظام کا المیہ یہ ہے کہ باوجود تعمیر ہونے کے سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ہمارے بازار بند ہیں، بجلی کے بل جلائے جارہے ہیں، عوام سڑکوں پر ہیں اور ایسے نتائج موجودہ غلط پالیسیوں کے ہیں موجودہ ترقیاتی اسکیم کے تحت سندھ میں 21 لاکھ گھروں میں سولر پینلز لگنا ہیں۔

خط میں مزید کہا ہے کہ کیا منجمد فنڈز جاری کرکے ہم اپنے عوام کو اندھیروں سے روشنیوں میں لاسکتے ہیں؟آئینی اور غیرآئینی مباحثے سے ہٹ کر بھی ترقیاتی اسکیموں کا ایک انسانی پہلو بھی ہوتا ہے، جو ہماری اولین ترجیح ہونا چاہئیے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...